ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدور میں جے ڈی ایس لیڈر کے قتل پر کمار سوامی کا جذباتی بیانوزیراعلیٰ نے ایک بار پھر معذرت خواہی کی

مدور میں جے ڈی ایس لیڈر کے قتل پر کمار سوامی کا جذباتی بیانوزیراعلیٰ نے ایک بار پھر معذرت خواہی کی

Thu, 27 Dec 2018 10:53:51    S.O. News Service

بنگلورو،27؍دسمبر(ایس اونیوز) مدور میں جے ڈی ایس کارکن پرکاش کے قاتلوں کو گولی ماردینے کے متعلق اپنے بیان پر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ایک بار پھر معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جذبات کی رو میں انہوں نے ایسا جملہ کہہ دیاتھا۔ اس کو بہت بڑا مسئلہ بناکر پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔آج شہر میں محکمۂ پولیس کی طرف سے نئے گشتی ٹو وہیلرس کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شروع سے ہی وہ انتہائی جذباتی رویہ رکھتے ہیں۔ پرکاش کی موت پر وہ جذبات کی رو میں بہہ گئے اور اس عالم میں انہوں نے پولیس حکام کو کچھ کہہ دیا جو نہیں کہنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس حکام کو انہوں نے جو ہدایت دی اس کا مطلب یہ تھاکہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔ کمار سوامی نے کہاکہ کل ہی انہوں نے اس معاملے پر وضاحت کردی ہے، اس کے باوجود بھی بی جے پی معاملے کو طول دے رہی ہے۔ کمار سوامی نے کہاکہ انہوں نے تو صرف پولیس حکام سے کہاتھاکہ قاتلوں کو گولی مار دی جائے۔ جبکہ ریاست میں جب بی جے پی اقتدار پر تھی تو ہاویری میں کسانوں پر بے دردی سے گولیاں چلائی گئیں۔ بی جے پی کو دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی کوتاہیوں پر نظر رکھنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت یہ حادثہ ہوا تھا تب بی جے پی کے سبھی رہنماؤں کے زبانوں پر تالے لگے ہوئے تھے، دو بے قصور کسانوں کی موت پر بھی ان لوگوں کو اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوا۔ جذبات میں آکر انہوں نے کچھ کہ دیا تو اسی کو پہاڑ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 


Share: